عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے، جولائی سے شروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر اکمل نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت کی۔
پی سی بی نے مزیدکہا کہ ان کا ری ہیب پروگرام ستمبر تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔
دوسری جانب کرکٹر عمر اکمل نے پی سی بی سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ جیت لیا