لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعینات

Aug 04, 2022 | 00:01:AM

(24 نیوز)لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکمانڈرسدرن کمانڈ تعینات کردیئے گئے۔لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکو لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی شہید کی جگہ تعینات کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور آئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی جی ایچ کیو میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے نومبر 2020 میں تھری سٹار عہدے پر ترقی پائی۔میجر جنرل آصف غفور بطور 20 ویں دسمبر 2016 میں ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات ہوئے۔لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ساڑھے تین سال ڈی جی آئی ایس پی آر فرائض سرانجام دیئے۔
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور جنوری 2020 جی او سی اوکاڑہ تعینات ہوئے۔لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ اور این ڈی یو کے فارغ التحصیل ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ستمبر 1988 میں پی ایم اے سے پاس آﺅٹ ہوئے۔بطور میجر انہوں نے کارگل کی جنگ کے حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بطور لیفٹیننٹ کرنل قبائلی علاقوں اور سوات آپریشنز کا حصہ رہے۔بطور بریگیڈئیر انہوں نے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں۔ آصف غفور نے بطور میجر جنرل سوات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ڈویژن کمانڈ کی۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی یکم اگست کو جام شہادت نوش کر گئے تھے،شہید کور کمانڈر لسبیلہ میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کا جائزہ لے رہے تھے،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دےدی گئی

مزیدخبریں