شجاعت حسین کا ایک اور خط منظر عام پر آگیا، ملکی سیاست میں پھر ہلچل

Aug 04, 2022 | 08:52:AM
شجاعت حسین،الیکشن کمیشن،خط،پارٹی آئین،وضاحت
کیپشن: چوہدری شجاعت نے خط میں پارٹی آئین سے متعلق وضاحت طلب کی ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی اسٹرکچر سے متعلق الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں 4 سوالات پوچھ لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پارٹی آئین سے متعلق وضاحت طلب کی ہے۔

 چوہدری شجاعت حسین کی طرف الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں چار سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ خط میں پارٹی آئین، پارٹی میں عہدیداروں کے اختیارات اور مسلم لیگ ق کے اثاثہ جات کی تفصیلات اور عہدیداران کی فہرست سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے۔