(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہر صورت بحال ہونے جارہا ہے اور رواں ماہ چیزیں بہتر ہوجائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:شجاعت حسین کا ایک اور خط منظر عام پر آگیا، ملکی سیاست میں پھر ہلچل
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درآمدات کنٹرول کرلیں اور ڈیفالٹ کا خطرہ ختم ہوگیا ہے، ایک دوست ملک نے یقین دہانی کرادی ہے جب کہ دوسرا بھی ایک دو دن میں کرادے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب ڈالر کی ڈیمانڈ کم اور سپلائی زیادہ ہے، اسی لیے روپے کی قدر میں بہتری آئی جب کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہر صورت بحال ہونے جارہا ہے، رواں ماہ چیزیں بہتر ہوجائیں گی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اکثر ساتھی مجھے سپورٹ کرتے ہیں، کچھ میں تشویش ہے اور کچھ جلن میں میرے خلاف مہم چلاتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 9 روپے 58 پیسے کمی آئی جس سے ڈالر 228 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔