پی ٹی آئی نے کیا آفرز کیں؟ اکبر ایس بابر کا تہکہ خیز انکشاف

Aug 04, 2022 | 09:54:AM
پی ٹی آئی،آفرز،اکبر ایس بابر،ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن
کیپشن: مجھے تحریک انصاف سے کبھی نہیں نکالا گیا: اکبر ایس باہر/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے انہیں کئی آفرز کیں۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت سے بات کرنے کو تیار مگر ۔۔۔۔ عمران خان کی بڑی پیشکش

نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے عمران خان کے دعوے کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف سے کبھی نہیں نکالا گیا، میرے حق میں فیصلے ہیں، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ میں ممبر ہوں۔

اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا کہ اس کیس کے 8 سال کے دورانیے میں مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں، پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں نے آکر بتایا کہ آپ کے خلاف اس قسم کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

 خیال رہے کہ 2014 میں پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں یہ کیس دائر کیا گیا تھا جس کی 8 سالہ طویل سماعت کے بعد 21 جون 2022 کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔

 الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی، ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ فنڈز ضبط کیے جائیں، الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کرے، فیصلے کی کاپی وفاقی حکومت کو جاری کی گئی ہے۔