(24نیوز)پی ٹی آئی کی جانب سے آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کر کے داخلی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیئے،ریڈ زون میں داخلے کیلئے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین یا کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں جبکہ اینٹی رائٹس فورس، رینجرز، ایف سی اور پولیس ریڈ زون میں تعینات کی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ سامنے نہیں لا رہا، ہم الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پر امن احتجاج کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ریحام خان نےعمران خان کو بڑا مشورہ دیدیا