عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

Aug 04, 2022 | 10:27:AM

 (ویب ڈیسک)سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے تصدیق کی ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ کرنے کے خواہشمند عازمین کو سعودی عرب میں داخلے کیلئے منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کی ضرورت نہیں تاہم غیرملکی زائرین کیلئے  کورونا میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔
 وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ زائرین اپنے قیام کے دوران مکہ اور مدینہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر شہروں کا سفر بھی کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
 

مزیدخبریں