بڑی ملاقات ؟ حمزہ شہباز اچانک لندن روانہ

Aug 04, 2022 | 10:41:AM

 (24 نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نجی دورے پر لندن چلے گئے۔ حمزہ شہباز لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

 حمزہ شہباز شریف نجی ائیرلائن سے لندن روانہ ہوئے، حمزہ شہباز لندن میں میاں نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری کا معاملہ: عدالت سے بڑا حکم آگیا

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث دورہ تین بار ملتوی کرنا پڑا، سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو 20 لاکھ روپے ملیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے دیگی، وفاقی حکومت زخمیوں کو اڑھائی لاکھ روپے دے گی، ہم نے کچے اور پکے مکان کی تمیز ختم کر دی۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سیلاب کے باعث 150 کے قریب لوگوں کے گھر تباہ ہوئے۔

مزیدخبریں