پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا

Aug 04, 2022 | 10:41:AM

(ویب ڈیسک) پشاور سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی انجینئر فہیم احمد خان نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے  بیان میں انجینئر فہیم احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں۔ عمران خان نے کہا اداروں کو مضبوط کروں گا۔خیبرپختونخوا کے اداروں میں غیرمتعلقہ بندوں کو لگا کر اداروں کو تباہ کیا،انہوں نے مزید کہا کہ گرین پاسپورٹ کو عزت دینے کی بات کی تو رینکنگ 124 سے 197 پر چلی گئی۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا میں ایسا افسر لگایا گیا جو کیسز فارورڈ ہی نہیں کرتا،پی ٹی آئی سے اس لئے الگ ہورہا ہوں کہ پارٹی کا دفاع نہیں کرپارہا۔ 

75 سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی تحریک انصاف کے دور میں ہوئی،  میرٹ کی بات تحریک انصاف کی حکومت گالی سمجھ رہی ہے۔ محکموں میں سفارشی لوگ آرہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے،پھر بڑا اضافہ ہو گیا
 

مزیدخبریں