انٹربینک میں ڈالر مزید سستا،ملکی قرضوں میں کتنی کمی ہوئی؟ تفصیلات جانیے

Aug 04, 2022 | 11:06:AM

(24 نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو ا جس کے بعد ڈالر 226.15 روپے پر بند ہو گیاہے،ایک دن میں روپے کی قدر میں 1.17فیصد بہتری ہوگئی۔
 یہ بھی پڑھیں:بڑی ملاقات ؟ حمزہ شہباز اچانک لندن روانہ

یاد رہے کہ گذشتہ روز تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں روپے کی قدرمیں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک ہی دن میں 9.58 روپے سستا ہوگیا تھا۔
ماہرین کاکہناہے کہ 4 روز میں انٹربینک میں ڈالر 13روپے 22پیسے سستا ہوچکا ہے ،ڈالر 239.37 روپے سے گھٹ کر اب تک 226.16 روپے کا ہوگیا ہے۔4 روز میں ڈالر  13.22روپے سستا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض کے بوجھ میں 1600 ارب روپے کی کم ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں