گھی اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گھی اور تیل بنانے والی کمپنیوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ڈالر سستا ہونے کے باوجود گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:روپیہ تگڑا: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی آگئی
عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتیں کم ہوگئیں مگر گھی اور تیل بنانے والی 4 نامی گرامی کمپنیوں نے ریٹ بڑھا دیئے۔ اے برینڈد کمپنیوں کا فی لیٹر تیل 565 روپے سے بڑھ کر 580 روپے سے لیکر 600 روپے لیٹر تک پہنچ گیا۔ 5 لیٹر تیل کا فی کارٹن 2 ہزار 825 سےبڑھ کر 2 ہزار 9سو سے 3ہزار تک پہنچ گیا۔
بی برینڈ کمپنیوں نے بھی فی لیٹر تیل و گھی 20 روپے اضافے سے 480 سے 500 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے تیل و گھی مینوفیچرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔