(24نیوز)اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیرصدارت ہوگا،پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کاروائی کی سفارشات کی منظوری دی جاے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی ،وفاقی کابینہ سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینےکی استدعا بھی کرے گی،عمران خان سمیت متعدد رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی منظوری لی جائےگی۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد شام 5 بجے پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد کا اجلاسں ہو گا،اس اجلاس میں مزید اہم فیصلے متوقع ہیں،اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور مولانافضل الرحمان کریں گے جبکہ نواز شریف بھی ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوں گے،تحریک انصاف کے خلاف عوامی رابط مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا