(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی طرف سے عائد کی گئی ایک اور شرط پوری کیے جانے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دنوں بعد ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد یہ فیصلہ ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گھی اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی مدت کا تعین ہوگا۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر عوام کو منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر 15 روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔