ہم متحد ہوں تو کوئی مشکل،پہاڑ ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ کیسی آزادی ہے کہ ہم معاشی طور پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے غلام ہیں، ہم متحد ہوں تو کوئی مشکل، کوئی پہاڑ ہمارے راستے میں رکاوٹ نہیں بنے گا، اتحادی حکومت مل کر ملک کو تمام بحرانوں سے نکالے گی۔
پشاور میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے لگائے گئے کیمپوں کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا اللہ کا حکم ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کریں، اعلان کرتا ہوں کہ آخری آفت زدہ گھرانے کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،آئی ایم ایف سے قرض کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا سوچنے کی ضرورت ہے کہ 75 سال میں ہم نے ملک کیلئے کیا کیا یہ کیسی آزادی ہے کہ معاشی طور پر ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کا ایک روزہ دورہ کیا اور سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور امیر مقام سب سیلاب متاثرین کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت امدادی رقم 8 سے 10 لاکھ روپے کرے تو بہتر ہے ۔ بلوچستان حکومت بھی سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دے رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا