اداروں کیخلاف تقاریر: عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سپریم کورٹ نے اشتعال انگیز اور اداروں کیخلاف تقاریر پر عمران خان کیخلاف کارروائی کی درخواست پر درخواست گزار قوسین فیصل کو اہم سوالات پر تیاری کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
سپریم کورٹ میں اشتعال انگیز اور اداروں کیخلاف تقاریر پر عمران خان کیخلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ایک نجی شخص کیخلاف 184/3 کا اختیار کیسے استعمال ہو سکتا ہے ؟ آگاہ کیا جائے کن بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
عدالت نے کہا کہ جن قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے ان سے متعلقہ فورم سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا ؟ جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار موجود ہے، عدالت کو جب مناسب لگا تو خود نوٹس لیکر کارروائی کر لے گی۔
جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ آپ کا کام عدالت کو آگاہ کرنا تھا آپ نے کر دیا بات ختم، مناسب ہوتا اگر آپ کسی اور فورم پر داد رسی کیلئے جاتے۔