الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کی کال،عمران خان نے اپیل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش کررہی ہے۔
سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج میں تمام لوگوں سے شام 6 بجے ایف 9 پارک میں چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف پرامن عوامی احتجاج میں نکلنے کی اپیل کر رہا ہوں، میں 7 سے ساڑھے 7 بجے کے درمیان خطاب کروں گا۔
CEC & ECP in cahoots with Imported govt conspired to try a technical knockout against PTI after PMLN got routed in Punjab bye elections despite support of entire state machinery & ECP shenanigans. Now they are cowering in fear abt same happening to entire PDM in General Elections
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 4, 2022
عمران خان نے مزید لکھا کہ جب پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حمایت کے باوجود شکست دی ، اب وہ عام انتخابات میں پوری پی ڈی ایم کے ساتھ ہارنے کے خوف سے ڈر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا