الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کی کال،عمران خان نے اپیل کر دی

Aug 04, 2022 | 12:49:PM

 (ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش کررہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج میں تمام لوگوں سے شام 6 بجے ایف 9 پارک میں چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف پرامن عوامی احتجاج میں نکلنے کی اپیل کر رہا ہوں،  میں 7 سے ساڑھے 7 بجے کے درمیان خطاب کروں گا۔

 عمران خان نے مزید لکھا کہ جب پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حمایت کے باوجود شکست دی ، اب وہ عام انتخابات میں پوری پی ڈی ایم کے ساتھ ہارنے کے خوف سے ڈر رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا
 

مزیدخبریں