پیٹرول کی قیمتیں مزید کم ہو جائیں گی، بڑی خوشخبری آگئی

Aug 04, 2022 | 12:56:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان کے لئے اچھی خبر آگئی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

 خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی ہفتہ وار رپورٹ میں تیل کی طلب میں کمی کی خبروں پر کمی کا رجحان ہے، رواں ہفتے امریکی خام تیل 8.32 فیصد سستا ہوچکا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:اداروں کیخلاف تقاریر: عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

رواں ہفتے امریکی خام تیل 8.22 ڈالر سستا ہوکر 90.40 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔ رواں ہفتے لندن برینٹ آئل کی قیمت میں 12.34 فیصد تک کمی ہوچکی ہے۔ رواں ہفتے لندن برینٹ آئل 13.57 ڈالر سستا ہوکر 96.43 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔

 عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ آئل 6 ماہ کی کم سطح تک گرگیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں ڈالر سستا ہونے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے معیشت کو فائدہ ہوگا، خام تیل 100 ڈالر سے نیچے رہنے سے پاکستان میں ایندھن کی قیمت میں کمی کی توقع ہے۔

مزیدخبریں