اسٹرابیری کا ایک اور فائدہ دریافت،جان کر یقین نہیں آئیگا 

Aug 04, 2022 | 13:34:PM

(ویب ڈیسک) خوش ذائقہ اسٹرابیری کا ایک اور فائدہ سامنے آ گیا،آپ کی سلاد، دلیہ یا پھر کھانے میں شامل اسٹرابیری  دماغ کی بھی دوست ثابت ہوئی ہے اور  بالخصوص الزائیمر کی وجہ بننے والے ٹاؤ پروٹین میں اضافے کو بھی روکتی ہے،ماہرین  کا کہنا ہے کہ تمام بیریوں میں واحد اسٹرابیری ہے جس میں پیلارگونائڈن کی سب سے زائد مقدار پائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شکاگو میں واقع الزائیمر تحقیقی مرکز سے وابستہ سائنس دانوں نے اسٹرابیری میں پیلارگونائڈن نامی مرکب دریافت کیا ہے جو دماغ میں ٹاؤ پروٹین بننے سے روکتا ہے۔ یہ پروٹین گچھوں کی صورت جمع ہوکر دماغ کی فکری اور اکتسابی صلاحیت کو شدید متاثر کرتا ہے،تحقیق سے وابستہ جولی شنائیڈر کہتی ہیں کہ اسٹرابیری کا مرکب پیلارگونائڈن مجموعی طورپر دماغی سوزش (انفلیمیشن) کم کرتا ہے۔ اس سے سائٹوکائن نامی پروٹین کی پیداوار بھی کم ہوتی ہے جو سوزش کی وجہ بنتی ہے۔ اس طرح بزرگ افراد میں الزائیمر کے حملے کو روکا جاسکتا ہے یا کم ازکم اسے سست ضرور کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہا ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہوگی لیکن اگر یہ بات ثابت ہوجاتی ہے تو اسٹرابیری جیسے عام پھل سے الزائیمر جیسی تکلیف دہ اور مشکل بیماری کو قابو کرنے میں کچھ مدد ضرور مل سکے گی،اس ضمن میں مسلسل 20 برس تک 575 افراد کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ اسٹرابیری کھانے سے ٹاؤ پروٹین واقعی کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیںپی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا
 

مزیدخبریں