پی ٹی آئی کا سرپرائز، چیف الیکشن کمشنر بڑی مشکل میں پھنس گئے

Aug 04, 2022 | 14:23:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک 24 )پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف سپریم جوڈیشل جوڈیشل کونسل کو ریفرنس  بھجوا دیا۔ ریفرنس میں موقف  اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا ہے کہ  چیف الیکشن کمشنر اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے اس لیے ان کو عہدے سے ہٹایا جائے، ریفرنس میں حکومتی اتحادیوں کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ گذشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی اور اس کے ساتھ چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا جس کے بعد ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

 تحریک انصا ف  کے  وکیل بابر اعوان کی وساطت سے دائر ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے۔

مزیدخبریں