عمران خان کیلئے ایک اور مشکل، بڑی خبر آگئی

Aug 04, 2022 | 14:33:PM
عمران خان،توشہ خانہ ریفرنس،سپیکر قومی اسمبلی،نااہلی ریفرنس
کیپشن: سپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا گرین سگنل دے دیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عمران خان کیلئے ایک اور مشکل، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے توشہ خانہ اسکینڈل میں نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو جلد بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتیں مزید کم ہو جائیں گی، بڑی خوشخبری آگئی

 ذرائع کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ریفرنس کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو اعتماد میں لے لیا۔ قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد انہوں نے ریفرنس کی منظوری دی۔ ریفرنس وفاقی وزیر ایاز صادق نے دائر کیا تھا۔

 قانونی ماہرین کے مطابق توشہ خانہ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل کروایا جاسکتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا گرین سگنل دے دیا۔

قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق ریفرنس میں قانون اور قواعد کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف حاصل کر کے انہیں فروخت کرنے کا عمران خان پر الزام ہے۔ ریفرنس آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن میں بھجوایا جائے گا۔