حکومت نے بے روز گار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک 24 نیوز) حکومت کا صوبہ بھر کے سات ہزار انصاف آفٹر نون سکولوں کیلئے نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔موجودہ تعلیمی سال کیلئے اساتذہ سے نیاء ایگریمنٹ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انصاف سکولوں کیلئے پہلے سے بھرتی سٹاف ویسے ہی کام جاری رکھے گا لیکن اس کے ساتھ ہی نئے اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا،سابقہ سٹاف کو بھی رواں سال نیا ایگریمنٹ لیٹر جاری کیا جائے گا اوراساتذہ کو نیاء ایگریمنٹ لیٹر سکول کا سربراہ جاری کرے گا۔اگر کوئی ٹیچر انصاف سکول میں کام نہیں کرنا چاہتا تو اسکی جگہ نئی بھرتی کی جاسکے گی۔
،ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئی بھرتی کیلئے سکول ہیڈ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے منظوری لینا ہوگی ۔سابقہ ٹیچنگ یا نان ٹیچنگ سٹاف کو ذبردستی انصاف سکولوں میں کام سے نہیں روکا جا سکتا۔