(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جن پر مشکلات آرہی ہیں وہ بہانے بہانے میں لندن چلا گیا، وردی ایسی ہونی چاہیے جس سے چور ڈاکوؤں کو خوف آئے، شہبازشریف نے پولیس شہدا کے لواحقین کیلئے کچھ نہیں کیا، پولیس امن اور تحفظ کیلئے قربانی دیتے ہیں ان کے الاؤنسز چار گنا کر دیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب نےپریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 سال پہلے یہاں بطور وزیر اعلی آیا تھا، تب کچھ اعلانات کئے تھے اور رسک الاونس دیئے تھے، اسے بحال کر رہا ہوں جس دن اناونس کیا تھا تب سے اب تک تمام کو پیسے ملیں گے،شہید پولیس افسروں اورجوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ٹریفک وارڈنز شہید ہوئے، انہیں چالان کرنے پر لگا دیا، پولیس اہلکاروں کو ایک وردی دی گئی میں انہیں7 وردیاں مہیا کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے پاس ٹرانسپورٹ ہونی چاہیے ، ہم خود اسے مانیٹر کریں گے، ایف آئی آر کا نظام ایسا بنائیں گے کہ جھوٹی ایف آئی آر والے کو سزا ہوگی، بہت ساری ریفارمز اور کام دیکھیں گے، ہمارا مقصد غریب کو مستفید کرنا ہے، پولیس شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کریں گے،پولیس کی وردی اتارنی نہیں بہتر کرنی ہے، اسے ڈاکیا بنا دیا گیا ہے، وردی ایسی ہونی چاہیے جس سے چور ڈاکوؤں کو خوف آئے۔ سکھیرا نے پولیس کا بیڑہ غرق کیا ، منشی کے ساتھ مل کر وردی بیچی ہے،مشکلات جن پر آرہی ہیں وہ بہانے بہانے میں لندن چلا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنا دیا، کافی ہے، اب ہمارے اور پی ٹی آئی میں بکاؤ مال ختم ہو گیا ہے،خدمت کا مشن لے کر آئے ہیں جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا