عام انتخابات کے حوالے سےالیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی

Aug 04, 2022 | 16:04:PM
عام انتخابات,الیکشن کمیشن,حلقہ بندیوں, قومی,صوبائی اسمبلی ,سپریم کورٹ
کیپشن: الیکشن کمیشن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات  دور ،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق  تمام قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے حلقہ بندیاں مکمل ہوگئیں اور الیکشن کمیشن اب کسی بھی وقت انتخابات کروانے کیلئے مکمل تیار ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے ابتدائی حلقہ بندیاں یکم جون کو جاری کی تھیں۔ حلقہ بندیوں کی اشاعت یکم جون سے 30جون تک  جاری رہی تھی،حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز پر الیکشن کمیشن  نے یکم جولائی سے 30جولاِئی تک سماعت اور فیصلے کیے۔ تمام اعتراضات دور کرنے کے بعد  حتمی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں بھی چار اگست تک حلقہ بندیاں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا