لاہور میں نیا ترقیاتی منصوبہ، حکومت نے منصوبہ بندی کرلی

Aug 04, 2022 | 16:41:PM

علی رامے

(24نیوز) کلمہ چوک کیساتھ نئے فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پلان حکومت پنجاب کو پیش کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ سی بی ڈی اے حکام نے منصوبے کا تھری ڈی پلان بھی وزیر اعلی کو پیش کیا۔ جس کے تحت کلمہ چوک کیساتھ فلائی اوور اور دو نئے انڈر پاس تعمیر کیے جائیں گے۔ گلبرگ میں نئے ڈاؤن ٹاؤن سٹی کے لیے یہ فلائی اوور بنایا جائے گا۔ انڈر پاس اور پل کی تعمیر پر 5 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی ؟ الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

اس کے علاوہ والٹن ائیرپورٹ کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں ڈاؤن ٹاؤن تک رسائی کے لیے انڈر پاس بنے گا۔ سی بی ڈی ڈاؤن ٹاؤن سے لبرٹی جانے کے لیے سنگل ون وے فلائی اوور بنایا جائے گا۔ گلبرگ سے سنٹرل ڈسٹرک حب میں جانے کے لیے انڈر پاس بنایا جائے گا۔ سی بی ڈی میں بننے والے انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ سے بھی انڈر پاس بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں