تحریک انصاف کو عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہئے ،مر یم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفیٰ مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہیے جس نے ناجائز پیسے سے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطر جماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کا کہناتھا کہ عمران خود تو انشاءاللّہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈوبے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔
تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفی مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفی مانگنا چاہیے جس نے ناجائز پیسے سےاپنی جیبیں بھرنے کی خاطرجماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔عمران خود تو انشاءاللّہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان اراکین کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 4, 2022
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی بیرونی فنڈنگ کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف سے بیرونی فنڈنگ ثابت ہوچکی ہے ۔تحریک انصا ف نےالیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا اور الیکشن کمشنر پر الزامات لگاتے ہوئے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات کے حوالے سےالیکشن کمیشن سے بڑی خبر آ گئی