نوازشریف کی وطن واپسی، فواد چودھری کا بڑا اعلان

Aug 04, 2022 | 17:20:PM

(ویب ڈیسک)حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی بجائے تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر خود آپس میں بات کرلیں۔ یہ سیاسی جماعتوں کے لیے فریم ورک ترتیب دینے کےبہترین حالات ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اب یہ شہباز شریف  پر منحصر ہے کیونکہ اس وقت وہ وزیراعظم ہیں، ان کا کام ہے کہ وہ انتخابات کا اعلان کریں اور سیاسی جماعتوں کو بیٹھنے کی دعوت دیں تو ظاہر ہے بات چیت شروع ہو جائے گی۔

 پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی 2 صوبوں میں اپنی حکومت ہے، بلوچستان میں اتحادی حکومت ہے اور سندھ میں پی پی کی حکومت ہے، اگر آپ نے  چاروں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہے تو بھی آپ کو فریم ورک ترتیب دینا ہوگا وہ تو پھر بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس،تحریک انصاف کا ایک اوریوٹرن

انھوں نے مزید  کہاکہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے ہم عدالت سے رجوع کریں گے اور جو جعلی حلف نامہ شہباز شریف کی جانب سے جمع کروایا گیا ہم اس پر بھی کارروائی کے لیے کہہ سکتے ہیں کیوں کہ یہ ایک جرم ہے۔

مزیدخبریں