(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نےملک میں جھوٹابیانیہ بنانےکی کوشش کی، عمران خان کونوجوانوں کوسڑکوں پرلانےکاشوق ہےتوپہلےاپنےبیٹوں کولائیں،وہ اپنےبچوں کوبرطانیہ میں محفوظ کرکےبیٹھےہیں، عمران خان کوتحریک چلانےکاشوق ہےتوخوداوراپنےبچوں کوسڑکوں پرلائیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان آج بھی چاہتےہیں کہ ملک میں انارکی پھیلے،انہوں نےغیرملکی کمپنیوں سےفنڈنگ لی، 34غیرملکی افراد سے فنڈنگ لی، پی ٹی آئی کوچاہیےتھاالیکشن کمیشن کوملنےوالےشواہدکادفاع کرتی، کب تک پاکستانی عوام کوبیوقوف بناتےرہیں گے، عمران خان نےعوام اورالیکشن کمیشن سےچیزیں چھپائیں، عمران خان نےغلط سرٹیفکیٹ اداروں کوفراہم کیے، آج بھی وفاقی حکومت نرمی سےکام لےرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی وجہ بتادی
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کااوپن اینڈشٹ کیس ہے، پی ٹی آئی کینیڈاکےنام پرانہوں نےایک کمپنی رجسٹرڈکرائی جوظاہرنہیں کی گئی ، عمران خان کبھی بھی صادق اورامین نہیں تھے۔
انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔