چین کی تیوان کے گرد مشقیں ، میزائل داغ دیئے 

Aug 04, 2022 | 17:52:PM
تیوان جاپان ، مشقیں
کیپشن: تیوان کے گرد چین کی فوجی مشقیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا اور چین کے درمیان ٹھن گئی ۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تیوان کے موقع پر چین نے تیوان کے گرد مشقیں شروع کردیں اس دورا ن چین نے پانچ میزائل داغ دیئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے مغربی تائیوان کے قریب پانیوں کی طرف متعدد میزائل داغے ہیں ۔ چین نے پانچ میزائل داغے ہیں ،چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بڑے پیمانے پر شروع ہونے والی عسکری سرگرمیوں میں لائیو فائر اور دیگر فوجی مشقیں شامل ہوں گی،  یہ مشقیں آئندہ اتوار کی دوپہر تک جاری رہیں گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر چینی فوجی مشقیں تائیوان کے ساحلی علاقے سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہوں گی۔
واضح رہے کہ نینسی پلوسی کے متنازعہ دورے پر چین کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے جب کہ چین نے امریکی سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے چین کی جانب سے شمال مشرقی اور جنوب مغربی پانیوں میں کئی بیلسٹک اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی عسکری سرگرمیوں کے جواب میں ہماری مسلح افواج معمول کے مطابق الرٹ ہیں۔ ہم کسی بھی قسم کی کشیدگی کے بجائے خطے کی سلامتی اور استحکام چاہتے ہیں، تاہم اگر بات ہماری خودمختاری پر آئے گی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری