این اے 157ضمنی الیکشن؛ شاہ محمود قریشی کی بیٹی کے کاغذات نامزدگی جمع

Aug 04, 2022 | 21:02:PM
پاکستان تحریک انصاف، وائس چیئرمین، شاہ محمود قریشی، بیٹی مہر بانو، این اے 157 ، کاغذات نامزدگی جمع،
کیپشن: شاہ محمود قریشی اور ان کی بیٹی مہر بانو ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو نے این اے 157سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔ 
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میری بیٹی مہربانو نے عمران خان کی ہدایت پر کاغذات جمع کرائے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کی تبدیلی میں پڑھی لکھی خاتون کا بڑا کردار ہے، ہمیں پاکستان کی آئندہ نسل کےلئے کردار ادا کرنا ہے، پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پارلیمان میں خواتین کے لئے الگ نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1965 کی جنگ اور 2005 کے زلزلے کے بعد فلاحی سرگرمیوں میں بھی خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ 
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی این اے 157 ملتان سے 11 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے میدان میں اتری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کی عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر مبارکباد