(ویب ڈیسک)روس میں زیرحراست امریکی خاتون باسکٹ بال پلیئر کو 9 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے اسٹار پلیئر برٹنی گرائنرکو منشیات منتقلی کیس میں سزا سنائی۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی باسکٹ بال اسٹار کو10 لاکھ روبیل جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔خبرایجنسی کے مطابق برٹنی گرائنر نے گزشتہ ماہ منشیات رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔اعترافی بیان میں باسکٹ بال پلیئر نے کہا کہ ان کے سامان میں منشیات کی موجودگی ایماندارانہ غلطی تھی اور ان کا قانون توڑنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔اکتیس سالہ گرائنر کو فروری میں ماسکو کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ کے سامان سے بھنگ کا تیل اور ویپ کے کنستر برآمد ہوئے تھے۔امریکا نے گرائنرسمیت اپنے2 قیدیوں کی حوالگی کیلئے روس کو ’ٹھوس پیشکش‘کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اکبر ایس بابر نے ڈی جی ایف آئی کو خط لکھ دیا
روس میں قید امریکی خاتون کھلاڑی کوسزا سنادی گئی
Aug 04, 2022 | 21:44:PM