حکومت فارن فنڈنگ کیس منطقی انجام تک پہنچائے گی، وزیراعظم کا دوٹوک اعلان 

Aug 04, 2022 | 23:45:PM

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ثابت ہو چکا ہے کہ تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی ہے، فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے نے عمران خان کو بے نقاب کردیا ہے، اتحادی حکومت فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائےگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کے ساتھ ایمانداری، شفافیت اور احتساب کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا۔انہوں نے کہا آٹھ سال تک عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ رکوانے کیلئے تمام حربے استعمال کیے،عمران نیازی نے ہائی کورٹ میں 9 پٹیشنز دائر کیں اور 50 بار التواکی درخواست دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پانچ سال کے دوران عمران خان نے جان بوجھ کر جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کی حلف برداری تقریب موخر

مزیدخبریں