کامل علی آغا مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے صوبائی سیکرٹری جنرل کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ، شوکاز نوٹس پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے سربراہ ق لیگ کی ہدایت پر جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کامل علی آغا سے مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل کو غیر آئینی و غیر قانونی طور پر ہٹانے بارے 7 روز میں وضاحت طلب ، 22 جولائی 2022ءکو ہونے والے اجلاس کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیدیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ کے پارٹی آئین اور الیکشن کمیشن پارٹی ایکٹ کے تحت کوئی صوبائی عہدیدار مرکزی عہدیداران کو برطرف کرنے کا جواز نہیں رکھتا۔شوکاز نوٹس کے مطابق کامل آغا غیر آئینی اقدامات اٹھا کر چوہدری شجاعت حسین کے مرتبہ کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کے مرتکب ہوئے، 7 روز میں وضاحت نہ کی گئی تو پارٹی رکنیت معطل کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت فارن فنڈنگ کیس منطقی انجام تک پہنچائے گی، وزیراعظم کا دوٹوک اعلان