پولیس شہداء اور ان کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، محسن نقوی

Aug 04, 2023 | 00:12:AM

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ محکمہ پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر قیام امن کیلئے مثالی خدمات انجام د ی ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پولیس کے تمام شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ، شہید کیپٹن مبین اور پولیس کے شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور پولیس شہداء اور ان کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ 

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاتھانوں کا اچانک دورہ،ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ز  معطل

ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم شہدائے پولیس پر شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں کیونکہ وہ قومیں ہمیشہ وہ قوم ہمیشہ سرخرو ہوتی ہیں جو اپنے شہداء کی تکریم کرتی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہر لمحہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور شہداء پولیس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح وبہبود حکومت کی ذمہ داری ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔

مزیدخبریں