(24 نیوز)نگران وزیراعلی محسن نقوی کا شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ،ہسپتال میں عملے کی کمی پر مریضوں کی شکایات کردی۔
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران نگران وزیر اعلی پنجاب نے موقع پر سیکرٹری صحت کو ٹیلیفون کیا اوررات کی شفٹ میں ڈاکٹر کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے اس موقع پر مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال کی صورتحال دریافت کی ،وارڈز میں اے سی اور دیگر سہولتیں فوری فراہم کرنے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے 8 ارکان سندھ اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی
وزیر اعلیٰ نے ڈیوٹی ڈاکٹر زرمینہ کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی، وزیر اعلی نے ذیابیطس کے مریض بچے کو سروسز ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت دی جبکہ مختار احمد مریض جو لاوارث تھا، اسے پی آئی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔