چین میں سیلاب نے تباہی مچا دی،لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس سےلاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں کے باعث گھر سڑکیں، گاڑیاں اور بازار زیر آب آگئے۔ سیلابی ریلا کئی گاڑیاں بہالے گیا، گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلنے لگ گئیں۔
موسمیاتی سروس کے مطابق 744.8 ملی میٹر (29.3 انچ) بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو 1891 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں: چمن: میزئی اڈہ میں لیویز پر دستی بم حملہ، 4 افراد زخمی
سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 12 لاکھ افراد کی نقل مکانی انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گئی، سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Online videos show days of heavy rainfall led to flash floods and street flooding in the suburbs and mountains of western #Beijing, especially Mentougou, which underwent the heaviest rainfall in Beijing. About 5,000 people evacuated from the mountainous areas prone to flood. pic.twitter.com/771AXOK08T
— Qingqing_Chen (@qingqingparis) July 31, 2023
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے دارالحکومت کا علاقہ بیجنگ 140 برسوں میں پہلی بار ریکارڈ شدید بارشوں کی زد پر ہے، بیجنگ میں سیلاب سے کم از کم 20افراد ہلاک اور 27 لا پتا ہو گئے ہیں۔
#BREAKING #China #Beijing #Chinafloods At Least 20 Dead As Doksuri Floods China. The death toll from unprecedented downpours in Beijing, triggered by Tropical Storm Doksuri's movement, has reached 11, with 27 people still unaccounted for according to local media. The capital… pic.twitter.com/I4aejiBcHl
— National Independent (@NationalIndNews) August 1, 2023
بیجنگ کی موسمیاتی سروس کے مطابق 40 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی بارش جولائی کے پورے مہینے کی اوسط بارش کے قریب تھی۔ مدارینی (ٹرافیکل) طوفان ڈوکسوری نے گزشتہ ہفتے جنوبی فوجیان صوبے سے ٹکرانے کے بعد سے شمال کی طرف بڑھتے ہوئے دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید بارشیں برسا دی ہیں۔
⛈️????️????????????????????
— Leon Simons (@LeonSimons8) July 31, 2023
We have reached the unbelievable dystopian apocalypse movie stage of flash floods.
????????China #Beijing’s west fifth ring road:pic.twitter.com/2CTnfMilOZ
حکام نے بدھ کے روز ہزاروں ہنگامی اہلکاروں کو بیجنگ سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع شہر زوزو روانہ کیا تھا، جب کہ طوفان نے دارالحکومت کے آس پاس کے علاقوں کو بری طرح تباہ کیا۔