(ویب ڈیسک)وسطی امریکی ملک کا مشہور فٹبالر مگر مچھ کے حملے میں ہلاک، مگر مچھ لاش بھی دریا میں ساتھ لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا میں ایک مقامی فٹبال کلب کا کھلاڑی کو مگر مچھ نے نوچ کر ہلاک کر ڈالا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’’چکو ‘‘کے نام سے مشہور ’’جیسس البرٹو لوپز آرٹس ‘‘کوسٹا ریکا کے شمال مغربی ریجن سینٹا کروز کے دریائے کیناس میں تیراکی کیلئے چھلانگ لگائی لیکن بدقسمتی سے مگر مچھ نے ان پر حملہ کر دیا اور انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کوسٹاریکن اسینسو لیگ میں ڈی پورٹیوو ریو کیناس کی نمائندگی کرنے والے 29 سالہ چکو کی لاش کو مگر مچھ اپنے ساتھ لے گیا جس کیلئے پولیس کو بڑی تگ و دو کرنی پڑی بالآخر پولیس نے مگر مچھ پر سنائپر سے فائر کر کے فٹبالر کی لاش مگر مچھ سے حاصل کی۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فٹبالر پر دریائے کیناس میں مگر مچھ نے حملہ کیا تاہم یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا فٹبالر نے دریا میں خود چھلانگ لگائی یا پھر مگر مچھ نے خود حملہ کرکے انہیں دریا میں گرایا۔