46 لیٹر کی ٹینکی میں 55 لیٹرپیٹرول،پمپ مالکان کے کارنامے کی ایک اور ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے فراڈ اور دھوکا دہی کے متعدد واقعات ہم سنتے رہتے ہیں ، جس میں کمال مہارت سے سادہ لوح لوگوں کو لوٹا جاتا ہے ، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گاڑی مالک اور پمپ ملازم کو آپس میں بحث کرتے دکھایا گیا ہے ، وجہ انتہائی دلچسپ اور عجیب بھی ہے،ویڈیو میں صارف بتاتا ہے کہ میری گاڑی کا ٹینک 46لیٹر پیٹرول کیپیسٹی پر مشتمل ہے لیکن پمپ والوں نے پٹرول 54 لیٹر ڈال دیا ہےجبکہ میری ٹینکی پہلے سے ہی آدھی فل تھی ۔
ویڈیو کے کیپشن پر صارف نے تنقیدی جملہ بھی لکھا کہ’’ امیر صاحب کا پیٹرول پمپ ہے اور امیر صاحب تبلیغ پر گیا ہوا ہے‘‘ وجہ یہ ہے کہ صارف جب ملازم سے پوچھتا ہے کہ پمپ مالک کہاں ہے تو ملازم آگے سے جواب دیتا ہے کہ پمپ امیر صاحب کا ہے اور امیر صاحب تبلیغ پر گئے ہیں ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صارف پمپ ملاز م سے پوچھتا ہے کہ گاڑی کا ٹینک تو 46 لیٹر کا ہے آپ نے اس میں 54 لیٹر پیٹرول کیسے ڈال دیا جبکہ میری آدھی ٹینکی تو پہلے سے بھری ہوئی تھی، جس پر پمپ ملازم جواب دیتا ہے کہ مشین کے اوپر لکھا ہوا ہے، مشین جھوٹ نہیں بولتی آپ 54 لیٹر کے پیسے دیں اور جائیں ورنہ گاڑی یہیں چھوڑ دیں ، صارف پمپ ملازم کو تنبیہ کرتا ہے کہ میں پولیس کو بلانے لگا ہوں جس پر پمپ سیکیورٹی گارڈ کو آواز دیتا ہے کہ اسے گولی مارو۔
امیر صاحب کا پیٹرول پمپ ہے اور امیر صاحب تبلیغ پر گیا ہوا ہے۔ pic.twitter.com/rDvpsf6kTY
— Asad Malik (@asadmaliklive) August 3, 2023
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اس ویڈیو پر تبصرہ کر رہے ہیں کچھ کے خیال میں یہ ایک سکرپٹڈ ویڈیو ہے کیونکہ جس شخص کو پمپ ملازم دیکھایا گیا ہے اس کا حلیہ اس علاقے کے لوگوں جیسا نہیں ہے ، ایک صارف نے تو یہ بھی کہا کہ یہ ایک سازش ہے پٹھانون کو بدنام کرنے کی کہ کیونکہ ہمارے علاقے میں ایسا ڈریس نہیں پہنا جاتا یہ سب جھوٹ ہے ۔
کچھ لوگوں نے صارف کی ہی غلطی نکال دی اور بتایا کہ کمپنی کی جانب سے بتائی گئی کیپیسٹی ایورج ہوتی ہے جس میں تقریبا 10 لیٹر تک اضافی پیٹرول ڈل سکتا ہے ، اس لیے آپ غصہ نہ کرو اور تحقیق کرو، ایک صار ف نے تو سرچ کرنے کے بعد گاڑی کی اصل کیپسیٹی شیئر کر دی جو کہ 56 لیٹر ہی تھی ۔
If ti's honda CR-V then tanks is 56 liters not 46 pic.twitter.com/4StrQnzxm5
— Waqas Aslam (@Rwaqassraja) August 3, 2023