بجلی بلوں سے تنگ شہریوں نے واپڈا ملازمین کی دھلائی کر دی ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں آئے روز بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا، جس نے شہریوں کو شدیداضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔
معاشی عدم استحکام اور اوپر سے روز بروز بڑھتی مہنگائی نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے، پھر حکومت کی جانب سے گاہے بگاہے بجلی کی قیمت میں اضافے سے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں واپڈا ملازمین شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ہیں۔
ٹویٹر صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بپھرے ہجوم نے لاتوں ،گھونسوں اور تھپڑوں سے بجلی ملازمین کی خوب مرمت کی لیکن سیکیورٹی گارڈ کی مداخلت سے واپڈا ملازم کی جان خلاسی ہوئی ، ویڈیو کے کیپشن میں صارف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی کے بل ادا کرنے والے مفت بجلی استعمال کرنے والوں کی مرمت کر رہے ہیں ۔
???? Breaking Alert:
— Bhakkar Network (@network_bhakkar) August 4, 2023
In Pakistan, People Have Received Electricity Bills Due To Which The Electricity Bill Payers Are Hoarding The Free Electricity Users.#پاکستان_دشمن_کا_عبرتناک_انجام pic.twitter.com/MXCw8XwOx7