ہزاروں ڈالر خرچ کرنے کے بعد انسان’’ کتا‘‘ بن گیا

Aug 04, 2023 | 12:41:PM

Read more!

(ویب ڈیسک) جاپانی شخص نے کتّے کا روپ دھارنے کے لئے 2 ملین یعنی (14 ہزار ڈالر سے زائد) خرچ کر دیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی شخص نے کتّے کا روپ دھارنے کے بعد اپنا نام ’ٹوکو‘ رکھ لیا اور پھر مقامی پارک میں چہل قدمی کی اور ویڈیو اپنے یوٹیوب پر شیئر کردی۔

جاپانی شخص نے کتے کا روپ دھارنے کے لئے معروف جاپانی کمپنی سے رابطہ کیا جو ٹی وی کمرشلز اور فلموں کے لئے مجسمے، باڈی سوٹس، تھری ڈی ماڈلز اور ملبوسات وغیرہ تیار کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق انہوں نے ایک شخص کی خواہش پر حقیقت سے قریب تر کولی نسل کے کتے کا لباس تیار کیا ہے جس میں انہیں 40 دن لگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی شخص نے اپنے 31 ہزار سبسکرائبرز پر مشتمل یوٹیوب چینل پر ’میں جانور بننا چاہتا ہوں‘ کے عنوان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی بلوں سے تنگ شہریوں نے واپڈا ملازمین کی دھلائی کر دی ، ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ مذکورہ ویڈیو 1 سال قبل ایک نجی جرمن چینل کے لئے ریکارڈ کروائے گئے انٹرویو کی ہے جو ’ٹوکو‘ نے اپنے چینل ہر حال ہی میں شیئر کی ہے، جسے مختصر عرصے میں 1 ملین سے زائز ویوز مل چکے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں جاپانی شخص کو کتے کے روپ میں مقامی پارک میں چہل قدمی کرتے، سیلفی بناتے اور کھلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ شخص کے مطابق یہ اس کا بچپن کا خواب تھا جو اب پورا ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں