عمران خا ن کا پی ڈی ایم کو بڑا سرپرائز،پرویز خٹک کی واپسی؟ بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خا ن کا پی ڈی ایم کو بڑا سرپرائز،سابق رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک کی واپسی؟کیا ایسا ممکن ہے؟سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے بڑے انکشافات کردیے۔
پروگرام’سلیم بخاری شو‘میں گروپ ایڈیٹر سلیم بخاری کا کہنا تھاکہ پرویز خٹک اب بھی پی ٹی آئی کے ساتھ مخلص ہیں کیوں کہ کسی دور میں جب پیپلز پارٹی سے پیپلز پارٹی پٹریاٹ نکلی تھی ٹھیک اسی طرح پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نکلی ہے۔پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کو انتخابی اتحاد کی آفر کرنا ان کے مخلص ہونے کا ثبوت ہے،یعنی کہ پی ٹی آئی اور پرویز خٹک اب بھی ایک پیج پر ہیں۔ یعنی کہ یہ صرف اس لئے بنائی گئی تھی کہ پی ٹی آئی کے خلاف جو کریک ڈاؤن چل رہا تھا۔ اس کو بنانے کا مقصد کا پی ٹی آئی کی ساکھ کو بچانا تھا جو کہ یقینی طور پر وہ بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس سے کے پی کے اندر اپنے ووٹ بینک کو بچانا تھا۔ اب اس کا وجود رہتا ہے یا نہیں رہتا،یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان 5 سال کیلئے نا اہل؟
رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف کے بیان کے بارے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جو بیاں انہوں نے دیا کہ’نئی حلقہ بندیوں کے تحت انتخابات کروانا ممکن نہیں‘ کہتے ہیں کہ جاوید لطیف کی نوازشریف کے ساتھ بڑی قربت ہے، وہ ہمیشہ نئی لائنیں دیتے ہیں، ان کا اس طرح کا بیان صرف اور صرف پارٹی کے بیان کو محفوظ کرنا ہوتا ہے۔ انتخابات وقت پر ہونے ہیں یا نہیں، نگراں سیٹ اپ نے کتنا چلنا ہے صرف متعلقہ ادارے ہی جانتے ہیں۔