جلاؤ گھیراؤ کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Aug 04, 2023 | 12:53:PM

(24نیوز)شیر پاؤ پل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیرا کیس میں  ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیر پاؤ پل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیرا کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کسی کی سماعت کی۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کرتے ہوئے17 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خا ن کا پی ڈی ایم کو بڑا سرپرائز،پرویز خٹک کی واپسی؟ بڑی خبر آگئی

مزیدخبریں