(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا،سابق وفاقی وزیر کو ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری نظر بندی کے احکامات پر گرفتار کیا گیا،شہریار آفریدی کو3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔
پولیس شہریار آفریدی کو لیکر اڈیالہ جیل روانہ ہو گئی،شہریار آفریدی کو 15 دن کے لئے نظر بند کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید سستا ہو گیا
خیال رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے شہریار آفریدی کی دوبارہ گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشن کو شوکازنوٹس جاری کر دیا۔
رہنما پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا ہےکہ شہریارآفریدی اے ٹی سی باہر آئے تو پولیس نے پھردھاوا بول دیا۔
سابق وفاقی وزیر اور وکلا نے اے ٹی سی میں پناہ لے لی۔
بعدازاں شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔