توشہ خانہ کیس ناقابلِ سماعت قرار ، عمران خان کو عدالت نے بڑا ریلیف دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بڑا ریلیف دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کا سیشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھیج دیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی کی 8درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کی دوسری عدالت میں کیس ٹرانسفر کی درخواست مسترد کر دی، حق دفاع کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ سیشن کورٹ دوبارہ کیس سن کر فیصلہ کرے ۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے جمہوریت کو پٹری سے اتارا، سپریم کورٹ