ملک بھر میں 7 ہزار غیر قانونی پیٹرول پمپس چلائے جانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)ملک بھر میں 7 ہزار غیر قانونی پیٹرول پمپس چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ میں اوگراکو سہولت کار قراردیاگیا ہے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ نے اوگرا کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے ۔
آڈیٹر جنرل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اوگرا نے او ایم سیز کو مشترکہ طور پر خام تیل ذخیرہ کرنے کی اجازت دی،کئی تیل کمپنیوں نے گنجائش سے زائد غیر قانونی پیٹرول پمپ بنا رکھے ہیں،آئل مارکیٹنگ کمپنیاں غیر قانونی طور پر آئل کی خریداری اور فروخت میں ملوث ہیں ،اوگرا نے کوٹے سے زائد ڈیزل درآمد کی اجازت دےکر مقامی ریفائنریز کو نقصان پہنچایا۔
رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ اوگرا نے سٹوریج کی صلاحیت پوری کئے بغیر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو لائسنس بانٹے،25او ایم سی کو سٹوریج صلاحیت بنائے بغیر ہی لائسنس دے ڈالے ،آڈٹ رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں بوتلوں اور ڈرمز میں پیٹرول کی فروخت جاری ہے ،رپورٹ میں غیر معیاری ٹینکوں میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کو بڑا خطرہ قراردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل،چیئرمین پی ٹی آئی کل پھر نیب طلب