( شعیب مختار) جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کا بڑا اقدام، میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح کر دیا۔
جرائم کہ روک تھام کے لیے سندھ حکومت کا ایک اور بڑا کارنامہ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے سول ہسپتال کے قریب اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح کر دیا، خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اینٹی ریپ کرائسز سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر اینٹی ریپ کرائسز سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، تقریب میں یو ایس قونصلیٹ نائیکول تھروئٹ رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو و دیگر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ، کون بڑا سہولت کار؟آڈیٹرجنرل رپورٹ میں بڑا انکشاف
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ حکومت آئندہ آنے والے دنوں میں مزید اضلاع میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا قیام عمل میں لائے گی، ظلم اور زیادتی شکار خواتین اور بچوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔