(ویب ڈیسک) انسٹاگرام صارفین کی ایک اور پریشانی حل ہو گئی، نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا جس سے صارفین اجنبی افراد کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات کو بلاک کر سکیں گے۔
اگر آپ اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ پر غیر متعلقہ افراد کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکے ہیں تو آپ بھی انسٹاگرام کی نئی اپ ڈیٹ سے فائدہ اٹھائیں جس کو ایک ٹیسٹ کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد ایپ خود بخود ان صارفین کے پیغامات بھیجنے پر پابندی عائد کر دے گی جو کہ آپ کی فالورز لسٹ میں نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ، کون بڑا سہولت کار؟آڈیٹرجنرل رپورٹ میں بڑا انکشاف
اس اپ ڈیٹ کا مقصد غیر متعلقہ تصاویر، ویڈیو اور پیغامات کو روکنا ہے جو کہ صارفین کی پریشانی کم کر کے ایپ استعمال کرنے کے تجربے کو بہتر بنانا ہے اور غیر متعلقہ افراد اور پیغامات کی پریشانی سے صارفین کو آزادی دینا ہے۔
قبل ازیں انسٹاگرام پر صارفین ایک دوسرے کو تصاویر، ویڈیوز سمیت دیگر پیغامات بھیج سکتے تھے لیکن اب صارفین صرف اسی صورت میں پیغامات بھیج سکیں گے جب اگلہ صارف ان کی بھیجی گئی میسج ریکوسٹ کو قبول کرے گا، اگر صارفین کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے تو وہ میسج ریکوسٹ کو خارج بھی کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ صارفین میسج ریکوسٹ کسی دوسرے صارف کو صرف ایک ہی بار بھیج سکتے ہیں۔