"عبایا اتر گیا،دوپٹہ بھی اتر جائے گا"،رابی پیرزادہ کو لندن روانگی سے قبل تصویر لینا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کی سابقہ گلوکارہ و میزبان اور موجودہ معروف خطاط رابی پیرزادہ کو لندن روانگی سے قبل تصویر لینا مہنگا پڑ گیا، صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لندن روانگی سے قبل ائیرپورٹ سے ایک تصویر شیئرکی جس میں انہیں جینز اور شرٹ میں ملبوس سر پر حجاب لیے کیمرے کے سامنے پوز بناتے دیکھا گیا۔تصویر کے ساتھ انہوں نے اپنے پرستاروں کی فرمائش پوچھ ڈالی انہوں نے لکھا کہ لندن جا رہی ہوں وہاں سے کچھ چاہیے تو بتائیں۔
Jaa rehi hon.., London se kuch chahiye to betain…
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) August 2, 2023
Mere liye dua kerein… #rabipirzada pic.twitter.com/TDQtmVKqyf
پوسٹ کے سامنے آتے ہی مداحوں نے جہاں حیران کن فرمائش کی وہیں رابی کو انکے لباس پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔لوگوں نے رابی کو انکے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ"عبایا اتر گیا،مطلب کہ لندن پہنچ کر ڈوپٹہ بھی اترنے کے واضح امکانات ہیں،مذھب کارڈ بس ادھر تک ہی تھا۔
عبایا اتر گیا ????
— Syeda المسلمہ (@SyedaZ_) August 2, 2023
مطلب کہ لندن پہنچ کر ڈوپٹہ بھی اترنے کے واضح امکانات ہیں
مذھب کارڈ بس ادھر تک ہی تھا
جواب میں رابی نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ"بہن آپ کو قرآن پڑھنا چاہیے، دوسروں کو اس طرح بتانا گناہ ہے، سورۃ الحجرات پڑھیں۔ میرے پاکستان میں مفت قرآنی سکول ہیں، لندن میں ایک کھولنے کا ارادہ ہے، اللہ آپ سے نہیں پوچھے گا کہ میں کیا پہن رہی ہوں، وہ آپ سے ضرور پوچھے گا، کیا آپ نے لوگوں کو کسی کو تکلیف دینے پر اکسایا؟ عبایا اپنے آپ کو چھپانے کے لیے نہیں ہے۔"
Sister U should read Quran, its a sin to point out others this way, read surah alhujraat. I ve my free Quran schools in Pakistan, abt to open one in London, Allah wont ask u what I m wearing, He ll surely ask u, did u provoke people to hurt someone. Abaya isn’t imp, to cover…
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) August 2, 2023
لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوئی ساتھ ہی مداحوں نے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "لندن سے واپسی پہ ہمارا قومی چور لے آئیں,وہ دوائی لینے گیا تھا اور دوائی ہی ہو گیا ہے ۔"
Eik chor 4 saal phely London gya tha dwai leny abhi tk PAKISTAN wapis nhai aya
— Ibrahim Hafeez (@IbrahimHafeez9) August 2, 2023
Agr hosky to wapis any k time usy sath zaroor ly kr ana...