ملائیشین سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت بگڑ گئی ،ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کو انفیکشن کے باعث نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی جے این) میں داخل کردیا گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 98 سالہ سیاستدان کو منگل کو انفیکشن کے علاج کے لیے داخل کیاگیا تھا، قریبی ذرائع کے مطابق مہاتیر محمد کا انفیکشن کا علاج کیا جا رہا ہے، ان کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ڈاکٹرز کے زیر نگرانی ہیں اور امید کی گئی ہے کہ وہ جمعہ (4 اگست) تک ہسپتال سے ڈسجارج ہو جائیں گے،سابق رہنما کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔
AUG 3, 2023 - Tun Dr Mahathir bin Mohamad writing and going through some files at his hospital ward at the Institut Jantung Negara on Thursday. Dr Mahathir was admitted on Tuesday and treated for infection.
— Dr Mahathir Mohamad (@chedetofficial) August 3, 2023
Picture by Office of Tun Dr Mahathir bin Mohamad pic.twitter.com/Di6eH7lYkp
خیال رہے کہ مہاتیر محمد 2 بار ملائیشیا کے وزیر اعظم رہے اور مجموعی طور پر 24 سال تک عہدے پر رہے ہیں، تجربہ کار سیاست دان کو کئی سالوں سے صحت کے خدشات لاحق رہے ہیں، دل کے متعدد دورے پڑنے سےبائی پاس سرجری سے گزرنا پڑا۔انہیں گزشتہ سال اگست میں مثبت ٹیسٹ کے بعد کوویڈ 19 کے لیے ہسپتال میں بھی داخل کیاگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:"عبایا اتر گیا،دوپٹہ بھی اتر جائے گا"،رابی پیرزادہ کو لندن روانگی سے قبل تصویر لینا مہنگا پڑ گیا