عالمی مارکیٹ میں سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300روپے کا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کمی سے 1932 ڈالر فی اونس تک گر گیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہوگئی،10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 901 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں 7 ہزار غیر قانونی پیٹرول پمپس چلائے جانے کا انکشاف
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کم ہوئی تھی۔